Success Story
: آ یت اللہ مرتضیٰ تھرانی فرماتے ہیں
اے موسیٰ فرعون جب دریا میں غرق ھونے لگا تو اس نے آ پ کو آ واز دی آ پ نے سنی تھی ؟؟
حضرت موسیٰ نے فرمایا جی سنی تھی تو خداوند متعال فرماتا ہے تو پھر کیوں جواب نہیں دیا ؟؟؟
حضرت موسیٰ چپ ہو گئے
خدا نے فرمایا اے موسیٰ بتاؤں آ پ نے کیوں جواب نہیں دیا تھا اسلیے کہ تو نے پیدا نہیں کیا تھا اس لیے اگر فرعون آ پ کو تین بار آ واز دینے کی بجائے مجھے ایک بار پکارتا تو میں پانی کو حکم دیتا کہ رک جاؤ اسنے مجھے پکارا ھے.خدا کو فراموش نہ کریں
(اے خدائے الرحمٰن الرحیم الھی العفو )
(🤲🤲🤲🤲🤲)
🔺حاسد اور کنجوس کی مشکلات🔺
📌و أَقَلُّ النَّاسِ لَذَّةً الْحَسُودُ
حاسد انسان اپنی زندگی سے لطف اندوز نہیں ہوتا، یعنی ایسا شخص اپنے حسد کی وجہ سے زندگی میں عام طور پر پائی جانے والی لذتوں سے محروم رہتا ہے.
⚠️اس کے اندر ایک قسم کی دیمک پائی جاتی ہے جو اس میں موجود آرام و سکون اور خوشیوں کی بنیادوں کو نابود کر دیتی ہے.
👈اب اس میں کسی اور کا کوئی قصور نہیں بلکہ اس بارے میں غلطی اس کی اپنی ہے. ہمیں چاہیے کہ اپنے اندر موجود حسد کے جذبے سے مقابلہ کریں.
📌و أَقَلُّ النَّاسِ رَاحَةً الْبَخِيلُ
وه شخص جس کے پاس کوئی چیز ہو اور وه بخل و کنجوسی کا شکار ہو جائے تو وه اپنے پاس موجود اس چیز سے اتنا زیاده دل لگا لیتا ہے کہ ہمیشہ پریشانی کے عالم میں ہی رہتا ہے کہ:
🔺کہیں وه چیز کم نہ ہو جائے،
🔺کہیں اسے کھا نہ جائیں،
🔺کہیں اسے چرا نہ لے جائیں،
🔺کہیں وه ضائع ہی نہ ہو جائے...
⚠️ایسا شخص دراصل اپنے آرام و سکون کو کھو دیتا ہے.
📚حدیث از امامَین صادقَین (ع)، ص21
مکافات عمل😭
بیگم نے آئینے میں لپ اسٹک ٹھیک کرتے ہوئے اپنی ساس سے کہا:
ماں جی:
آپ اپنا کھانا بنا لینا.. مجھے اور انہیں آج ایک پارٹی میں جانا ہے۔
بوڑھی ماں نے کہا:
بیٹی مجھے گیس والا چولہا جلانا نہیں آتا۔
تب بیٹے نے کہا:
ماں! پاس والے دربار میں آج لنگر ہے۔ تم وہاں چلی جاؤ نا کھانا بنانے کی کوئی نوبت ہی نہیں آئے گی۔
ماں چپ چاپ اپنی چپل پہن کر دربار کی طرف ہو چلی۔
یہ سارا واقعہ ان کا 10 سالہ بیٹا سن رہا تھا۔ پارٹی میں جاتے وقت راستے میں اس نے اپنے پاپا سے کہا:
پاپا! میں جب بہت بڑا آدمی بن جاؤں گا نا تب میں بھی اپنا گھر کسی دربار کے پاس ہی بناؤں گا۔
ماں نے اس کی وجہ پوچھی: کیوں بیٹا؟
تو اس نے جو جواب دیا اسے سن کر (اس کے ماں باپ) کا سر شرم سے نیچے جھک گیا جو اپنی ماں کو دربار میں چھوڑ آئے تھے.
اس بچے نے کہا: کیونکہ ماں جب مجھے بھی کسی دن ایسی ہی پارٹی میں جانا ہوا تو تم بھی تو کسی دربار میں لنگر کھانے جاؤ گی نا۔ اور میں نہیں چاہتا کہ تمہیں کہیں دور کسی دربار میں جانا پڑے۔
■ پتھر تب تک سلامت ہے جب تک وہ پہاڑ سے منسلک رہے۔ پتّا تب تک سلامت ہے جب تک وہ درخت سے منسلک ہے۔ اور انسان تب تک سلامت ہے جب تک وہ خاندان سے منسلک ہے۔ کیونکہ خاندان سے الگ ہو کر آزادی تو مل جاتی ہے لیکن آزادی کی خوشیاں نصیب نہیں ہوتیں۔
🤲🤲🤲🤲🤲
دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات 🤲🤲🤲⁉
کسی شخص نے امیر المومنین علی علیہ السلام کے سامنے دعا قبول نہ ھونے کی شکایت کرتے ھوئے عرض کی
یا امیرالمؤمنین!جبکہ خداوندعالم قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا،لیکن اس کے باوجود کیا وجہ ہے کہ ھم ھر چند دعا کرتے ہیں لیکن ھماری دعائیں قبول نھیں ہوتیں؟
امیرالمؤمنین علیہ السلام نے اس کے جواب میں ارشاد فرمایا:
«إنَّ قُلُوبَکُم خَانَ بِثَمانِ خِصَالِ» ،تمہارے دل و دماغ نے آٹھ چیزوں میں خیانت کی ہے، ( جس کی وجہ سے تمہاری دعا قبول نہیں ہوتی):
۱۔ تم نے خدا کو پھچان کر اس کا حق معرفت ادا نھیں کیا، اس لئے تمہاری معرفت نے تمھیں کوئی فائدہ نھیں پہنچایا۔
۲۔ تم اس کے بھیجے ہوئے پیغمبر پر ایمان تو لے آئے ھو لیکن اس رسول کی سنت کی عملی طور پر مخالفت کرتے ھو، ایسے میں تمھارے ایمان کا کیا فائدہ ہے؟
۳۔ تم اس کی کتاب کو تو پڑھتے ہومگر اس پر عمل نھیں کرتے، زبانی طور پر تو کھتے ھو کہ ھم نے سنا اور اطاعت کی، لیکن عملی میدان میں اس کی مخالفت کرتے رھتے ھو!
۴۔ تم کھتے ھو کہ ھم خدا کے عذاب سے ڈرتے ہیں لیکن اس کے باوجود اس کی نافرمانی کی طرف قدم بڑھاتے ھو اور اس کے عذاب سے نزدیک ھوتے رہتے ھو۔
۵۔ تم کھتے ھو کہ ھم جنت کے مشتاق ہیں حالانکہ تم ھمیشہ ایسے کام کرتے ھو جو تمھیں اس سے دور لے جاتے ہیں۔
۶۔ نعمتِ خدا سے فائدہ اٹھاتے ھو لیکن اس کے شکر کا حق ادا نہیں کرتے!
۷۔ اس نے تمھیں حکم دیا ہے کہ شیطان سے دشمنی رکھو (اور تم اس سے دوستی کا نقشہ بناتے رھتے ھو) تم شیطان سے دشمنی کا دعویٰ تو کرتے ھو لیکن عملی طور پر اس کی مخالفت نھیں کرتے۔
۸۔ تم نے لوگوں کے عیوب کو اپنا نصب العین بنا رکھا ہے اور اپنے عیوب کو مڑکر بھی نھیں دیکھتے۔ ان حالات میں تم کیسے امید رکھتے ھو کہ تمھاری دعا قبول ھو جب کہ تم نے خود اس کی قبولیت کے دروازے بند کر دئیے ہیں ،تقویٰ و پرہیزگاری اختیار کرو، اپنے اعمال کی اصلاح کرو، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرو تاکہ تمہاری دعا قبول ہوسکے
نہج البلاغہ، حکمت نمبر ۳۳۷
♥️مـــومــــن کے حـــقــــوق♥️
✨مومن یعنی منتظر امام زمان عج 💫
پيغمبر اكرم صلي الله عليه و آله و سلم کا ارشاد گرامی ہے :
لِلْمُؤمِنِ عَلَى الْمُؤمِنِ سَبْعَةُ حُقُوقٍ واجِبَةٍ مِنَ اللّه ِ عَزَّوَجَلَّ عَلَيه:
اَلِأجْـلالُ فى عَيْنِهِ،
وَ الْوُدُّ لَهُ فى صَدْرِهِ،
وَ المُواساةُ لَهُ فى مالِهِ،
وَ اَنْ يُحَـرِّمَ غَيْبَتـَهُ
وَ اَنْ يَعُودَهُ فى مَرَضِهِ،
وَ اَنْ يُشَيِّـعَ جِـنازَتَهُ
وَ اَنْ لايَقُولَ فيهِ بَعْدَ مَوْتِهِ اِلاّ خَيْرا.
👈 ایک مومن کے دوسرے مؤمن پر اللہ کی جانب سے سات واجب حق ہیں:
1️⃣👈 احترام کی نگاہ سے دیکھنا،
2️⃣👈 دل میں اس کی محبت رکھنا،
3️⃣👈 اپنے مال میں اس کو شریک قرار دینا،
4️⃣👈 اس کی غیبت کرنے کو حرام جاننا،
5️⃣👈 اگر مومن بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کو جانا،
6️⃣👈مومن کے تشیع جنازہ میں جانا،
7️⃣👈 مومن کے مرنے کے بعد اس کی اچھائی کے علاوہ کچھ نہ کہنا،
📚من لايحضره الفقيه، ج 4
🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲
ﭼﺎﺭ چیزیں رزق میں کمی کا باعث
1_نمازمیں کوتاھی کرنا
2_کاموں میں سستی اور کاھلی کرنا
3_خیانت کرنا
4_صبح کوسونا
Imam Ali as framatye hn.
1_ مَن تَوکَّل علَی المال ⇦ذَلَّ
جسنےمال پرتوکل کیاذلیل ہوا
2_ مَن تَوکَّل علَی العِلم⇦ ضَلَّ
جسنےعلم پرتوکل کیاگمراه ہوا
3_ مَن تَوکَّل علَی العَقْلِ ⇦ زَلَّ
جسنےعقل پرتوکل کیا،پھسل گیا
4_مَن تَوَکَّل علَی اللّہ ⇦ظَلَّ
جسنےخداپرتوکل کیاپناہ پالیا
🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲
🌀::: تین بڑی مشکلات کا حل ::: 🌀
✅ ایک جوان ، شیخ حسن علی نخودکی ( مشهور عالم و عارف بالله جن کی قبر حرم امام رضا ع مین هے ) کے پاس آیا اور کہا:
💠میری زندگی میں تین بڑی مشکلات ہیں اور ان کا حل آپ بتائیں.؟
1️⃣پہلی مشکل، میں کیا کروں کہ ایک اچھی شریک حیات نصیب ہو.
2️⃣دوسری مشکل، میرے کام میں برکت ہو.
3️⃣تیسری مشکل ، میں چاہتا ہوں میری عاقبت بخیر ہو.
شیخ حسن علی نخودکی نے فرمایا
🔸پہلی مشکل کا حل یہ ہے کہ اول وقت میں نماز پڑھو
🔸دوسری مشکل کا حل یہ ہے کہ اول وقت میں نماز پڑھو
🔸تیسری مشکل کا حل یہ ہے کہ اول وقت میں نماز پڑھو
🔴 جوان نے کہا: تین بڑی مشکلات کا حل ایک اچھے کام کےساتھ؟
✅ شیخ حسنعلی نخودکی نے فرمایا: نماز اول وقت تمام مشکلات کا حل ہے.
🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲
عورت پاؤں کی جوتی ہے؟
کسی محفل میں ایک شخص نے کہا کہ عورت پاؤں کی جوتی ہے جب چاہو بدل لو!
محفل میں ایک بزرگ بھی موجود تھے لوگوں نے ان سے رائے مانگی اور بابا جی نے کہا اس شخص نے بلکل درست کہا ہے کہ عورت واقعی پاؤں کی جوتی ہی ہوتی ہے.
بابا جی کی توثیف سے لوگ مایوس ہوئے اور اس شخص کا سینہ مزید چوڑا ہو گیا لوگوں نے بابا جی سے کہا حضرت اپنی رائے کی وضاحت فرمائیں.
بابا جی نے کہا عورت واقعی اس شخص کے لئے جوتی ہے جو خود کو "پاؤں" کی مانند سمجھتا ہے
عورت سر کا تاج اس شخص کے لئے ہوتی ہے جو خود کو بادشاہ سمجھتا ہے۔
📍سوال؟؟؟ ھم کیا سمجھتے ہیں ھم اپنے آپ کو دیکھیں کہیں ایسا تو نہیں 🤨
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
Comments
Post a Comment